بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ دو میں ڈو جیانگ یان میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ دوستانہ گفتگو کی۔جمعہ کے روزچینی صدرشی جن پھنگ نے ڈو جیانگ یان کی تاریخ اور اہمیت کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈو جیانگ یان کا آبی نظام دنیا میں واحد قدیم آبی نظام ہے جو آج بھی استعمال میں ہے، اور یہ انسان اور فطرت کی باہمی بقاء کے ابتدائی کامیاب تجربات میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر مرتبہ ڈو جیانگ یان آنے پر حکمرانی کی حکمت عملی کے گہرے پہلو سامنے آتے ہیں جن سے کافی سیکھنے کو ملتا ہے۔فرانس کے صدر میکرون نے کہا کہ دو ہزار سال قبل بنایا گیا یہ آبی نظام آج بھی کام کر رہا ہے، اور چینی عوام کی محنت اور سوچ قابل تعریف ہے۔ فرانس اور چین دونوں قدیم تاریخی ثقافتیں ہیں، اور دونوں ممالک کے عوام اچھی زندگی کے حصول کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس اور چین کے درمیان تعاون دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی لائے گا جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔دونوں سربراہان نے ڈو جیانگ یان میں گھومتے ہوئے دوستانہ انداز میں گفتگو کی۔ صدر شی نے زور دیا کہ فرانس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنا نہ صرف دو خودمختار ریاستوں کا “ہاتھ ملانا” ہے بلکہ دو شاندار تہذیبوں کے ملاپ کا بھی باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ عالمی منظرنامے کے پیچیدہ حالات کے سامنے دونوں ممالک بات چیت اور تعاون کے ذریعے عالمی امن و استحکام اور انسانی ترقی میں زیادہ بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔صدر میکرون نے کہا کہ فرانس عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔ایمانوئل میکرون کے دورہ چین کے دوران، چین اور فرانس نے عالمی حکمرانی کو مضبوط بنانے، عالمی ماحولیاتی اور آب و ہوا کے چیلنجز سے نمٹنے ، پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال ، زراعت اور خوراک سمیت دیگر پہلوؤں پر تعاون، یوکرین اور فلسطین کی صورتحال پر مشترکہ بیانات جاری کیے۔
Trending
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ