اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر مبارک اسحاق چترالی نے نو منتخب مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک کامران منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مبارک اسحاق نے ملک کامران منیر کو پاکستان مسلم لیگ میں اس اہم عہدے پر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران چترالی نے ملک کامران منیر کے اعزاز میں ثقافتی تحائف پیش کیے جن میں مارخور پکہول اور چادر شامل تھے، اور انہیں کامیابی و ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان مثبت تعلقات اور پارٹی کی ترقی و یکجہتی کو فروغ دینے کے جذبے کا مظہر تھی۔
گلگت: مسلم لیگ (ق) کی یوتھ کی تربیتی میٹنگ، دلفراز خان کی ہدایت پر انتخابی تیاریوں سے آگاہی