اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر مبارک اسحاق چترالی نے پارٹی کے سینئر قائدین سے اہم ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور، نوجوانوں کے کردار اور درپیش مختلف سیاسی و عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات و مشیر اوورسیز پاکستانیز غلام مصطفیٰ ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، ڈاکٹر رحیم اعوان، صدر فیڈرل کیپیٹل سردار رضوان خان صادق اور کوآرڈینیٹر چودھری سالک حسین اعظام الٰہی شریک تھے۔
اس موقع پر مبارک اسحاق چترالی نے پارٹی قیادت کو چترال کی ثقافت کی علامت روایتی تحائف مارخور اور پکہول پیش کیے، جسے شرکاء نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے چترالی ثقافت کی بھرپور تعریف کی۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ کو نچلی سطح تک مزید مضبوط بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو قومی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پارٹی رہنماؤں نے یوتھ ونگ کی فعالیت کو سراہتے ہوئے اسے پارٹی کا مضبوط اثاثہ قرار دیا۔
Trending
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔