دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن فور میں شکیب الحسن کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے ٹیبل ٹاپرز ڈیزرٹ وائپرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اس کامیابی کے بعد ایم آئی ایمریٹس پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔ڈیزرٹ وائپرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ ڈین لارنس 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ میکس ہولڈن نے 20 رنز اسکور کیے۔ ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے شکیب الحسن نے 14 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ظہورخان نے 17 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کی بیٹنگ کا آغاز سست رہا اور ابتدائی اوورز میں ٹیم نے اہم وکٹیں گنوا دیں۔ تاہم کیرون پولارڈ نے 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پولارڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 17 رنز بنائے اور ٹیم فتح دلائی۔میچ کے بہترین کھلاڑی شکیب الحسن قرار پائے جنہوں نے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل