by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زینت راجپوت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

0

اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن )پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کیپیٹل شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری زینت راجپوت نے اپنے پورے پینل کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہو رہی ہے اور عوام سے توقع رکھتی ہے کہ وہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کی ولولہ انگیز اور کرپشن سے پاک قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے انکی پارٹی کو بھرپور سپورٹ کرے گی ۔
انہوں ننے کہا کہ خواتین کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینا نہ صرف جمہوری عمل کو مضبوط کرتا ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل میں بھی نئی راہیں کھولتا ہے۔
محترمہ زینت راجپوت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی شمولیت سے مقامی حکومتوں میں شفافیت، خدمت اور عوامی نمائندگی کو مزید تقویت ملے گی۔زینت راجپوت نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہمیشہ خواتین کو سیاسی عمل میں آگے بڑھنے کے مواقع کرتی رہی ہے۔ اور یہ جماعت خواتین کی قیادت اور صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ زینت راجپوت نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام بالخصوص خواتین ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے تاکہ ایک بہتر اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

ملک عمران نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

Leave A Reply

Your email address will not be published.