بیجنگ :بین الاقوامی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے تہنیاتی پیغام میں چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، اور چین کے عوام پر مبنی ترقی کے فلسفے کا اظہار کیا گیا۔ پیغام میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا، جو چین کی بڑی قومی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔ روس کے عظیم ایشیا ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹرلیبیڈیو کا کہنا تھا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیغام میں کہا گیاکہ چین ہمہ گیر اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرے گا اور تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے گا جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں ایک بہتر کل کی تعمیر میں چینی عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔سال 2026 پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے، چین ایک واضح منصوبہ مندی کے مطابق چینی معجزے میں ایک نیا باب لکھتا رہے گا، اور دنیا کے ساتھ ترقی کے مزید مواقع بانٹتا رہے گا۔امریکی کوہن فاؤنڈیشن کے چیئرمین رابرٹ کوہن نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام میں چین کی چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا ، اور جن کلیدی الفاظ نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ جدت، اعلیٰ معیار کی ترقی اور نئی معیاری پیداواری قوت تھے۔ ان کے خیال میں چین کو مستقبل کے عظیم اہداف آخرکار حاصل ہوں گے۔بین الاقوامی شخصیات نے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے نئے سال کے پیغام سے تبدیلی اور افراتفری سے بھری دنیا کو یقین اور مثبت توانائی ملی ہے اور دنیا مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہے۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری