by Rao Imran Suleman
Rao Nama

چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

0

 

اسلام آباد (نمائندہ اپنا وطن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین پاکستان کی سیاست میں شائستگی، مفاہمت اور بردباری کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے مشکل سیاسی حالات میں بھی جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
ان کی سیاسی خدمات کو مختلف حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی درازیٔ عمر، صحت اور ملک و قوم کے لیے مزید خدمات کی دعا کی گئی۔
سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی مدبرانہ سیاست آج بھی ملکی سیاست کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.