اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور صدر خواتین ونگ مسز فرخ خان کی مشاورت سے فوزیہ ناز کو پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔فوزیہ ناز نے اس موقع پر پارٹی قیادت کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی اور خواتین ونگ کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گی۔پارٹی قیادت اور کارکنان کی جانب سے فوزیہ ناز کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے، جبکہ ان کی تقرری کو خواتین ونگ کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی