اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور مرکزی شعبہ خواتین کی تمام اراکین گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے دوران مسجد/امام بارگاہ پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔
فرخ خان نے کہا کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جمعہ کی نماز کے دوران خدیجۃ الکبریٰ مسجد میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی مذمت کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ نمازیوں کو عبادت کے دوران نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس سانحے کے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں دل خون کے آنسو روتا ہے، اور وہ میری دعائوں میں شامل ہیں۔
فرخ خان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تمام عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور ہمارے ملک کو ایسے المناک واقعات سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔