بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ہائی کورٹ نےجمی لائی کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قومی سلامتی کے قوانین کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔جمی لائی کی سزا قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے عزم اور قانون کی حکمرانی کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ہانگ کانگ کے معاشرے میں چین مخالف اور افراتفری کی حامی تحریک کے سرغنہ کے لیے معاشرے کی اجتماعی نفرت اور غم و غصے کی مکمل عکاسی ہے اور یہ عمل انصاف اور عدل کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے ۔ چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے اور قوانین کو مکمل اور درست طریقے سے نافذ کرنے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مضبوط حمایت کرتے ہیں۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا کہ جمی لائی کیس میں سنائی گئی سزا انصاف کو ظاہر کرتی ہے۔انہوں نےکہا کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون نے ایک “مستحکم قوت” کے طور پر اپنے نفاذ کا مظاہرہ کیا ہےا ور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں ہر صورت قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوط تحفظ جاری رکھے گا۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس