بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب برازیل کے شہر برازیلیا میں منعقد ہوئی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول چینی تہذیب کی ثقافتی علامت ہے جو ہزاروں سالوں سے منایا جا رہا ہے اور یہ ایک جذباتی وابستگی ہے جس سے پوری دنیا میں موجود چینی باشندے آپس میں جڑتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے تقریباً 20 ممالک اور خطوں نے اسپرنگ فیسٹیول کو سرکاری تعطیل قرار دے رکھا ہے، جبکہ دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اس تہوار کو مختلف طریقوں سے مناتا ہے۔ناظرین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے سالانہ ثقافتی پروگرام کے طور پر، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 43 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام عالمی ناظرین کے لیے چین کی شاندار روایتی ثقافت اور نئے دور میں چین کے متنوع اور متحرک تصور کو سمجھنے کا ایک دریچہ کھولتا ہے۔ رواں سال سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کا تھیم “گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل” ہے ، جس میں تکنیکی اختراعات اور جدید ٹیکنالوجی جیسے “5G+4K/8K+AI” کا استعمال کیا جائے گا اور 85 زبانوں میں نشریات کے ذریعے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لیے ایک شاندار ثقافتی ضیافت پیش کی جائے گی۔اسی روز ، برازیل کی وزارت ثقافت کی سرکاری ویب سائٹ پر اس خصوصی تقریب کے بارے میں رپورٹ شائع کی گئی ۔ اس کے علاوہ برازیل کے کئی مقامی مین اسٹریم میڈیا نے اس سرگرمی کی کوریج کی ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا