اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے کہا ہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے خواتین کی معاشی، سماجی اور سیاسی شمولیت کے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ خواتین کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبۂ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور قانون سازی سے لے کر معیشت تک فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں خواتین اراکین نہ صرف موثر آواز بلند کر رہی ہیں بلکہ ویمن پارلیمنٹری کاکس کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کے تحفظ، ہراسگی کے خاتمے، وراثتی حقوق اور گھریلو تشدد کے خلاف قانون سازی خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور ہنر مندی کے پروگرامز روشن اور خودمختار مستقبل کی ضمانت ہیں۔
فرخ خان نے مسلم لیگ (ق) کے دورِ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لیے متعدد نمایاں اقدامات کیے گئے۔ مقامی حکومتوں اور پارلیمان میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ، ویمن پروٹیکشن بل، خواتین کے لیے خصوصی روزگار اسکیمیں، ہنر مندی اور مائیکرو فنانس پروگرامز، اور سرکاری ملازمتوں میں مواقع کی فراہمی جیسے اقدامات اسی وژن کا حصہ تھے۔ اس کے علاوہ خواتین کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خصوصی پالیسیوں نے انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے اور پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی اور قابل تحسین ہے۔ مادرِ ملت فاطمہ جناح اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو سمیت دیگر خواتین رہنماؤں کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ مریم نواز نے بھی اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ خواتین ہر شعبے میں مؤثر قیادت کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
فرخ خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے لیے مساوی مواقع، محفوظ ماحول اور باوقار روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاکہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مزید آگے بڑھ سکے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Next Post