بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے 25 ویں سرمائی اولمپکس کے لئے چینی اسپورٹس وفد کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ پیر کے روز پیغام میں کہا گیا ہے کہ 25 ویں سرمائی اولمپکس میں چینی کھلاڑیوں نے 5 طلائی، 4 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں، جو چین کی جانب سے سرمائی اولمپکس کی بیرونِ ملک شرکت کی تاریخ میں بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ ہے اور اس سے ملک اور عوام کی عزت افزائی ہوئی ہے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور ریاستی کونسل آپ کو گرمجوش مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ آپ نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے ساتھ منصفانہ مقابلے، دوستانہ تبادلے اور باہمی دوستی کو فروغ دے کر ایک بار پھر نئے دور کے چین کی طاقت، چینی جذبے اور چینی تشخص کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔ تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ چینی اسپورٹس وفد کے تمام ارکان قوم کے لئے اعزاز حاصل کرنے کے مشن کو یاد رکھتے ہوئے چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے کھیلوں کی ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لئے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس