بیجنگ :چودہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہو گا۔ “دونوں اجلاسوں” کا نیوز سینٹر باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا، جو ان اجلاسوں کی رپورٹنگ کرنے والے ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو سہولیات فراہم کرے گا۔فی الحال 3000 سے زائد اندرون و بیرون ملک صحافی دونوں اجلاسوں کی رپورٹنگ کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں، ان میں دو ہزار سے زائد اندرون ملک صحافی اور ایک ہزار سے زائد ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے ، مکاؤ خصوسی انتظامی علاقے اور تائیوان علاقے سے تعلق رکھنے والے اور غیر ملکی صحافی شامل ہیں۔ اجلاسوں کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے اندرون و بیرون ملک صحافیوں کو اجلاس کی اہم دستاویزات کی الیکٹرانک کاپی فراہم کی جائے گی۔ نمائندگان اور کمیٹی کے اراکین کی رہائش گاہ پر بھی نیوز سینٹر انٹرویو روم قائم کیا جائے گا تاکہ میڈیا کو ان سے گفتگو میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا