بیجنگ :چینی حکومت کے امور مشرق وسطی کے خصوصی ایلچی زائی جون نے بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی ۔جمعہ کے روز راشد الزیانی نے کہا کہ بحرین ہمیشہ امن پسند ملک رہا ہے اور مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور ترقی و خوشحالی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اسے بے بنیاد حملوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی برادری کی آواز سننی چاہیے، فوری طور پر خلیج کے عرب ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں، اور بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیئے ۔ راشد الزیانی نے کہا کہ بحرین چین کے منصفانہ موقف کو بہت سرا ہتا ہے اور چینی ایلچی کے خطے میں ثالثی کے لیے دورے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحرین چین کے ساتھ مل کر فوری طور پر جنگ بندی اور خطے میں استحکام اور امن کی بحالی کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔زائی جون نے کہا کہ چین ہمیشہ خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں رہا ہے اور بے مقصد طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کا ماننا ہے کہ فوجی تصادم میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے، توانائی، معیشت، روزمرہ زندگی جیسے غیر فوجی اہداف پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اور جہاز رانی کی حفاظت کو خطرہ نہیں پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلا تفریق طاقت کے استعمال کے عمل کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ خطے میں تناؤ میں مسلسل اضافہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے ۔ زائی جون نے کہا کہ فوری ضرورت یہ ہے کہ فوراً فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے تاکہ جنگ کے شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔