بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم حے لی فنگ نے بیجنگ میں ایچ ایس بی سی، یو بی ایس، لوئس ڈریفس، سیمنس ہیلتھینئرز، شنائیڈر الیکٹرک، رئیو ٹنٹو، پروڈینشل، انویسٹر، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ،سوزانو اور تھائی بیورجز سمیت مشہور ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے سربرا ہان سے ملاقات کی۔پیر کے روزحے لی فنگ نے کہا کہ چین کی معیشت کے استحکام اور نئی اور بہتر جانب ترقی کا رجحان جاری ہے۔ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین غیرمتزلزل طور پر اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، جس سے ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔سربراہان نے کہا کہ انہیں چینی معیشت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی زیادہ گہرا کرنے اور چین میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی