بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی ایوان نمائندگان کے رکن کیجی فورویا کے خلاف جوابی اقدامات سے متعلق چین کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے مرکزی مفادات کا مرکز اور ایک ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے متعلقہ فیصلے کے اجراء کا مقصد دوسروں کے لیے ایک انتباہ ہے۔ چین ضرورت پڑنے پر کیجی فورویا کے خلاف دیگر تمام ضروری تعزیری اقدامات بھی کرےگا۔
اس موقع پر امریکی سینیٹر کے دورہ تائیوان کے بارے میں ماؤ ننگ نے کہا کہ چین نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری تبادلوں کی مسلسل اور سختی سے مخالفت کی ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کے سامنے باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ امریکہ کو ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرتے ہوئے تائیوان کے مسئلے پر احتیاط سے کام لینا ہوگا اور امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری تبادلے کو بند کرنا ہوگا تاکہ “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو کسی بھی قسم کا غلط پیغام نہ بھیجا جائے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے چین امریکہ تعلقات کی مجموعی صورتحال اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کا تحفظ کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔