پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گئے میچ کی ٹاس بارش سے متاثر ہوئی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے راولپنڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے اور اسلام آباد کو 157 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز کی نمایاں باری کھیلی، حیدر علی 26 اور مارک چیپمین 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
راولپنڈیز کے محمد عامر، جلالت خان اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران غلام کی نصف سنچری اور ڈیان فوریسٹر کی 44 رنز کی نمایاں بیٹنگ کی بدولت اسکور بورڈ پر 157 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
اسلام آباد کے فہیم اشرف، سلمان ارشد اور گلیسن نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیں۔
اس میچ کے نتائج کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم 7 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پہلے، لاہور قلندرز تیسرے، ملتان سلطانز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور حیدرآباد کنگز مین آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
PNP
Comments are closed.