ایران-امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر شوبز شخصیات کا ردعمل
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی شوبز شخصیات کی جانب سے موجودہ حکومت کی تعریف کی گئی ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے جنگ جاری تھی، تاہم پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں مدد فراہم کی۔
https://www.instagram.com/p/DW2pUZUDAv5/
ان مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ کو روکنا اور دنیا میں معمولات زندگی کو بحال کرنا تھا، جو تیزی سے تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی تھی۔
پاکستان کا ایک امن قائم کرنے والے کے طور پر کردار ادا کرنا نہ صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جب کہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی اس اقدام کی تعریف کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستانی اداکار اور دیگر مشہور شخصیات بھی حکام کی جانب سے عالمی امن کے قیام میں مثبت کردار ادا کرنے پر تعریف کر رہے ہیں۔
وہ اس بات پر بھی خوش ہیں کہ جنگ رک گئی، کیونکہ اگر یہ جاری رہتی تو پوری دنیا اس آگ کی لپیٹ میں آ سکتی تھی۔
View this post on Instagram
ایکسپریس نیوز کے انسٹاگرام پیچ پر نامور اداکار احسن خان کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اپنا ردعمل دیا۔
ویڈیو میں احسن خان نے امریکا اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اٹھ کر بہت اچھی خبر سننے کو ملی ، آج بہت اچھا دن ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرواکر عالمی امن کے حوالے سے جو پاکستان نے کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
احسن خان نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں اس کامیابی پر جشن منانا چاہیے اور خاص طور پر ہماری حکومت مبارکباد کی سب سے زیادہ مستحق ہے کیوں کہ انہوں نے ایسا کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آگے بھی اسی طرح چلیں اور ابھی بھی وقت ہے ہم سب کو متحد ہوجانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتے کی جنگ بندی ہوگئی۔
امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا جو عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کی اعلیٰ قیادت 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کریں گے۔
PNP
Comments are closed.