by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایس ایل کھیلنے والے دو بنگلادیشی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کھیلنے والے دو کرکٹرز کے این او سی میں توسیع کر دی، ناہید رانا اور شرف الاسلام کے این او سی میں ایک روز کی توسیع کی گئی ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی اور پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع کی درخواست کی تھی، دونوں فاسٹ بولرز کو 12 اپریل تک این او سی جاری کیا گیا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب دونوں کھلاڑیوں کو پشاور زلمی کے 13 اپریل کے میچ تک پاکستان میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ناہید رانا اور شرف الاسلام 14 اپریل کو بنگلادیش کے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کریں گے جو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔



PNP

Comments are closed.