by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

گجرات (پی این پی)گجرات میں ایک اور خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جہاں بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ نواحی گائوں لالہ چک میں پیش آیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، مقتولہ کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹیگیشن سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس سمیت فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔گجرات میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 بچیوں سمیت 5 خواتین کو قتل کیا گیا، خواتین کی قتل کی بڑھتی وارداتوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 4سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش نالے میں پھینک دی گئی تھی جبکہ دو روز قبل بیٹی سمیت دو خواتین کی لاشیں تالاب سے ملی تھیں۔

PNP

Comments are closed.