ایران کے خلاف جنگ پر 11ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوچکے ہیں،اسرائیل کا اعتراف
تل ابیب(پی این پی)اسرائیلی وزارت خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر 11ارب ڈالرسے زائد خرچ ہوچکے ہیں،
رقم میں سے کئی ارب دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے، یہ مجموعی لاگت پہلے ہی بجٹ میں شامل ہے۔اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگی صورت حال میں مجموعی سرکاری اخراجات 35ارب شیکل (تقریبا 11.52ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ چکے ہیں، جو ایک ابتدائی تخمینے کے مطابق سامنے آئے ہیں۔وزارت کے مطابق اس رقم میں سے 22ارب شیکل صرف دفاعی اخراجات پر خرچ کیے گئے ہیں، جو جنگی سرگرمیوں اور دفاعی اقدامات سے متعلق ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور ان اخراجات کو پہلے ہی 2026کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی اور عسکری سرگرمیوں کے باعث مختلف ممالک کے دفاعی اور مالی اخراجات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.