اوگرا نے پیٹرول پمپ پر ایک کروڑ 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
مظفر گڑھ(پی این پی)پٹرولیم مصنوعات میں کیمیکل مکسنگ کے خلاف اوگرا نے ایکشن لیتے ہوئے پیٹرول پمپ کے مالک پر ایک کروڑ 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ پیٹرول پمپ پر بغیر لائسنس ایک لاکھ 35ہزار لیٹر سے زائد پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کیا گیا تھا۔پکڑے گئے تیل کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ میں پیٹرول اور ڈیزل دونوں میں مضر صحت کیمیکل کی مکسنگ ثابت ہو ئی جس پر اوگرا نے کارروائی کرتے ہوئے پمپ کا این او سی منسوخ کر دیا اور مشینری، ایکوئپمنٹ سمیت اسٹوریج ٹینکس کو سرکاری قبضے میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ مزید برآں، ضلعی انتظامیہ کو تمام پیٹرولیم مصنوعات بھی قبضے میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.