ایران کا جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ
تہران(پی این پی)ایران نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران نے خطے کے کچھ ممالک سے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یہ بات ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی کے حوالے سے رپورٹ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جن ممالک کے نام لئے گئے ہیں ان میں بحرین، متحدہ عرب امارات، اردن اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے بین الاقوامی قانون کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے انہیں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا چاہئے۔
PNP
Comments are closed.