حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے کراچی میں ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں سہولیات دیکھیں۔ کرکٹرز نے شوٹنگ رینج کا دورہ بھی کیا جہاں بعض کھلاڑیوں نے شوٹنگ کی۔
حیدرآباد کنگزمین کے جانب سے ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود احمد کو بیٹ پیش کیا گیا۔ ڈی آئی جی ایس ایس یو کو دیے جانے والے بیٹ پر تمام کھلاڑیوں نے دستخط کیے۔
PNP
Comments are closed.