by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کینسر سے متاثرہ بچے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں سے ملنے ہوٹل پہنچ گئے

کراچی کے مقامی اسپتال میں کینسر سے متاثرہ زیر علاج بچے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کےلیے ہوٹل پہنچ گئے۔ 

بچوں سے ملاقات کرنے والوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک حسن عمر، منیجر اعظم خان، فراز مقبول کے علاوہ کھلاڑیوں میں ابرار احمد، عثمان طارق، رائلی روسو، بین میک ڈرموٹ اور بسم اللّٰہ خان شامل تھے۔

بچوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ یادگار اور دلکش لمحات گزارے، مریض بچے اپنے کرکٹ ہیروز سے مل کر بہت خوش ہوئے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور مایہ ناز آل راؤنڈر سکندر رضا بھی شریک ہوئے جنہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، بچوں میں کیپس اور گفٹ پیکس بھی تقسیم کیے گئے۔



PNP

Comments are closed.