by Rao Imran Suleman
Rao Nama

400 کلوگرام چاندی کہاں گئی؟ کوئٹہ سے پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

اسلام آباد (پی این پی)400 کلوگرام چاندی کہاں گئی؟ کوئٹہ سے پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان پر چاندی کے بسکٹوں کو سیسے کی اینٹوں میں تبدیل کرنے کا الزام ہے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ملزمان پر ضبط شدہ 688 کلوگرام چاندی لاہور پہنچانے کی ذمے داری تھی، انہوں نے اسٹیٹ ویئرہائوس سے 36 ڈبوں میں پیک چاندی اپنی تحویل میں لی۔اعلامیہ کے مطابق لاہور میں ڈبے کھولنے پر 688 کلوگرام میں سے 400 کلوگرام چاندی جعلی نکلی، سیل بند ڈبوں میں چاندی کی جگہ سیسہ موجود تھا۔

PNP

Comments are closed.