by Rao Imran Suleman
Rao Nama

توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این پی) توانائی کے شعبے میں پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جسے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نشپا بلاک کے براگزئی ایکس ون کنویں سے حاصل ہونے والا تیل اور گیس اب قومی نظام میں شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس کنویں سے باقاعدہ کمرشل پیداوار کا آغاز بھی کر دیا ہے۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے توانائی کے شعبے میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سالانہ تقریباً 329 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئی دریافتیں نہ صرف ملکی ذخائر میں اضافہ کریں گی بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار بھی کم کریں گی۔ براگزئی کنویں سے اس وقت یومیہ تقریباً 15 ہزار بیرل تیل اور 45 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔علی پرویز ملک کے مطابق مستقبل میں اس کنویں کی پیداوار بڑھا کر 25 ہزار بیرل یومیہ تیل اور 60 ملین مکعب فٹ گیس تک لے جانے کا منصوبہ ہے، جو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

PNP

Comments are closed.