پشاور(نیوزڈیسک) افغان فنکاروں نے پاکستان سے بے دخلی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان فنکاروں نے پاکستان سے بے دخلی خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت پاکستان نے یو این ایچ سی کے ساتھ 2003 میں معاہدہ کیا تھا جس کے تحت پاکستان افغان مہاجرین کو جبری طور پر ملک سے نہ نکالنے کا پابند ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے میں افغانستان کی حکومت بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بھی افغان مہاجرین کو وہ حقوق حاصل ہیں جو پاکستانیوں کو ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے بعد افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔ یو این ایچ سی آر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی پابندی کروائی جائے اورپکڑ دھکڑ کو روکا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ سے درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک حکومت کو افغان مہاجرین کی گرفتاری اور جبری انخلا سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت ، نادرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔