by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا سے معاہدہ نہ کیا تو پہلے سے زیادہ دردناک حملے کرینگے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی

تل ابیب(پی این پی)اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران دھمکی دی ہے کہ امریکا سے معاہدہ نہ کیا تو پہلے سے زیادہ دردناک حملے کرینگے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا کہ اگر امریکا کے ساتھ جاری جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا تو اسرائیل اس پر پہلے سے زیادہ تکلیف دہ حملے کرے گا۔اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں اسے فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ بہتر مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتا ہے یا تنہائی اور تباہی کے کھائی میں جا گرے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ایران نے مذاکرات میں مثبت پیش رفت نہ دکھائی تو اسرائیل ایسے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے جنہیں اب تک نہیں چھیڑا گیا۔انہوںنے کہاکہ ایران بہت جلد دیکھ لے گا کہ جن اہداف کو ہم نے ابھی تک نشانہ نہیں بنایا وہ پہلے حملوں سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوں گے۔

PNP

Comments are closed.