by Rao Imran Suleman
Rao Nama

دیپیندر سنگھ ایری کی جگہ پوون رتھنائیکے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دیپیندر سنگھ ایری کی جگہ پوون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

فرنچائز ترجمان کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ نے سری لنکا کے پوون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کیا، دیپیندر سنگھ ایری کو نیشنل ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایری کو پی ایس ایل کے آکشن میں 60 لاکھ پاکستانی روپے میں پک کیا گیا تھا۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں محدود دستیابی کے باعث ایری اپنے معاہدے کی 70 فیصد رقم وصول کریں گے۔ ایری کی بقیہ 30 فیصد رقم پوون رتھنائیکے کو دی جائے گی۔

یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ لیوک رونکی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کی پچز معمول سے کچھ زیادہ مشکل رہی ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ آئندہ میچز میں بھی ایسے ہی مشکل پچز ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے ایسے کھلاڑیوں کا ہونا اہم ہے جو ایشیائی کنڈیشنز کو سمجھتے ہوں اور اسپنرز کو اچھا کھیل سکیں۔ پوون کے پاس اسپنرز اور ایشین کنڈیشن کا تجربہ اور مہارت موجود ہے۔

لیوک رونکی کا کہنا تھا کہ پوون رتھنائیکے کو اسلام آباد یونائیٹڈ میں ویلکم کرتے ہیں۔ 

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ دیپیندر سنگھ ایری کے نیشنل ڈیوٹی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.