by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ماں بیٹی قتل، 2 ماہ میں 8 خواتین کو قتل کردیا گیا

فائل فوٹو 

راولپنڈی میں ماں بیٹی کو قتل کردیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کو گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔

2 ماہ میں راولپنڈی میں 8 خواتین کو غیرت کے نام پر، گھریلو تشدد، ذاتی رنجش اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا جا چکا ہے۔ مقتولین میں 12 سالہ طالبہ بھی شامل ہے۔ 

راولپنڈی میں خواتین کے قتل کے واقعات نہ رک سکے، کہیں غیرت کے نام پر مار دیا گیا، کہیں گھریلو تشدد یا زیادتی اور کہیں ذاتی رنجش جان لیوا بن گئی۔

جمعہ کو راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ، چک جلال الدین میں راویلہ بی بی اور ان کی بیٹی نومین کی لاشیں گھر سے ملیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ 

راول پنڈی میں دو ماہ میں 8 خواتین قتل کی جا چکی ہیں، جن میں عائشہ گلامنہ، حنا جاوید، سندس خان، صباح محمود، نبیلہ شاہین اور مہمونہ بھی شامل ہیں۔

خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو بہتری کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی۔ ناقص کارکردگی پر عہدوں سے ہٹانے کی وارننگ بھی دی مگر خواتین کے خلاف جرائم تھم نہیں رہے۔



PNP

Comments are closed.