by Rao Imran Suleman
Rao Nama

1984 کے فسادات کی برسی پر دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ دہلی پولیس نے رکوا دیا

نئی دہلی: معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے دہلی میں ہونے والے کنسرٹ کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات کی برسی سے وابستہ سکیورٹی خدشات کے باعث پہلے روک دیا گیا تھا، تاہم اب اسے دوسری جگہ منتقل کر کے شو کے انعقاد کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ کنسرٹ پہلے یکم نومبر کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں شیڈول تھا۔ دہلی پولیس نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے انٹیلیجنس ان پٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یکم نومبر کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات کی برسی ہونے کے باعث دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال حساس ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، دیوالی اور تہواروں کے سیزن کی وجہ سے پولیس فورس پر پہلے ہی شدید دباؤ تھا، جس کے پیش نظر اتنے بڑے ہجوم کو سنبھالنا سکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا تھا۔

ان وجوہات کی بنا پر پولیس نے ابتدائی طور پر کنسرٹ کو روک دیا تھا۔تاہم، اب منتظمین اور دہلی پولیس کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد کنسرٹ کو نئی جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے منتظمین کی جانب سے پیش کیے گئے سکیورٹی اور کراؤڈ مینجمنٹ کے نئے جامع پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اب اس شو کے انعقاد کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس سے دلجیت کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.