by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اسلام آباد(پی این پی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے،

تاہم سندھ سمیت کئی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق آج رات بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ہفتے کے روز بھی بالائی پنجاب، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بھی بادل چھائے رہنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے دوران پاراچنار، کرم، ہنگو، کوہاٹ، چارسدہ، چترال، سوات، پشاور اور کوہستان سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سرگودھا، جہلم، خوشاب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور میانوالی میں مطلع ابر آلود ہونے کے علاوہ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ دن کے اوقات میں گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں موسم کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو مقامی موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

PNP

Comments are closed.