ٹورنامنٹ میں فتح کیلئے ہمیں اگلے 2 میچز میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، اظہر محمود
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنے کےلیے ہمیں اگلے 2 میچز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
کراچی میں پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اظہر محمود نے بتایا کہ مینڈس کل کے میچ کےلئے دستیاب ہیں، کراؤڈ کی اسٹیڈیم میں واپسی خوش آئند ہے۔
پشاور زلمی کے اسسٹنٹ کوچ نے مزید کہا کہ آکشں کے وقت سب نے کہا تھا کہ پشاور زلمی ہلکی ٹیم ہوگی، ہمارا کامبی نیشن اتنا اچھا بن گیا ہے کہ بینچ کو موقع نہیں دے پائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کےلیے پشاور زلمی کو اگلے 2 میچز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، اسلام آباد کے پلیئرز کے بارے میں جانتا ہوں۔
اظہر محمود نے کہا کہ ہم پلان بناسکتے ہیں لیکن اہم چیز گراؤنڈ میں پلان کرنا ہے، کراچی میں لوگوں کو 2 بہترین ٹیمیں دیکھنے کا موقع ملے گا، پی ایس ایل کراچی کا برانڈ ہے کراؤڈ ہوا تو سب کےلیے اچھا ہوگا۔
PNP
Comments are closed.