راولپنڈی(پی این پی)راولپنڈی میں فریش ملک ایسوسی ایشن نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اس حوالے سے ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ دودھ کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اور دہی کی قیمت میں 40روپے اضافہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ فی لیٹر دودھ کی قیمت 220سے بڑھ کر 250روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 240سے بڑھ کر 280روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 190روپے ہے، بغیر اجازت دودھ دہی کی نئی قیمت مقرر نہیں کی جا سکتی۔
PNP
Comments are closed.