یو اے ای میں ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کو کندھوں پر اٹھاکر نیچے اتارنے والے پاکستانی کے چرچے
اسلام آباد (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ایک غیر ملکی خاتون کی جان بچانے والے پاکستانی گائیڈ فیصی شلمانی کی بہادری کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائیکرز کا ایک گروپ راس الخیمہ کے پہاڑی ٹریک پر موجود تھا کہ اسی دوران اطلاع ملی کہ ایک فلپائنی خاتون شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو گئی ہیں۔مشکل حالات میں پاکستانی گائیڈ فیصی شلمانی نے فوری طور پر متاثرہ خاتون کو اپنے کندھوں پر اٹھایا اور دشوار گزار پہاڑی راستے سے تقریباً تین گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد انہیں محفوظ مقام تک منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق علاقے کی جغرافیائی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن ممکن نہیں تھا، جس کے بعد فیصی شلمانی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر خاتون کو نیچے اتارا۔
پاکستانی گائیڈ کی اس انسان دوستی اور جرات مندی کو سوشل میڈیا پر بھی بے حد سراہا جا رہا ہے، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.