سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا۔
ڈیونز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس لیگ کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے منظوری دے دی۔
رپورٹس کے مطابق لیگ میں حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز شرکت کریں گے۔ چھ ٹیموں پر مشتمل یہ لیگ اکتوبر میں ہونے کا امکان ہے اور میچز طائف میں کھیلے جائیں گے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ لیگ میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔
PNP
Comments are closed.