پارٹی عہدیداران اور کارکن سوشل میڈیا پر بیان بازی سے گریز کریں، نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ 12مئی کو سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا موقف پیش کرنا چاہتا تھا، اسپیکر سندھ اسمبلی سے اختلافات اور پارٹی میں دھڑے بندی کا تاثر بالکل غلط ہے۔
پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی بھی منصب پر بیٹھے رہنما اور عہدیداران پارٹی نظم و ضبط پر عملدرآمد کے پابند ہیں، سندھ کے مسائل پر پیپلز پارٹی کا موقف دینا اور پارٹی کا دفاع کرنا میری ذمہ داری ہے۔
انھوں نے کہا میں ہر فورم پر اپنی ذمہ داری ہر صورت میں ادا کرتا رہوں گا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی قیادت جس کو جس منصب پر فائز کرتی ہے اس کی عزت کرنا سب پر فرض ہے، عہدیداران کسی منصب پر فائز پارٹی کے رہنما کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں۔
PNP
Comments are closed.