پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اکیس مئی کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے اس پیش رفت کا اعلان چینی زبان میں ڈب کیے گئے ٹریلر کے ساتھ کیا۔
یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی پاکستانی فلم کو چین کی محدود غیر ملکی فلموں کی مارکیٹ میں نمایاں جگہ ملی ہے۔
🇵🇰 🇨🇳 ‘The Legend of Maula Jatt’ has broken into one of the most exclusive film quotas in the world — the first Pakistani film ever to do so.
In cinemas across China from May 21, 2026.
A huge moment for Pakistani cinema, and a new door opening for our stories on the world stage. pic.twitter.com/SU0c6uAF4j— Bilal Lashari (@blashari) May 9, 2026
واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” پاکستان کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جس نے عالمی سطح پر کروڑوں ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
PNP
Comments are closed.