سہلٹ میں شیڈولڈ بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر امام الحق کی جگہ پر سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
امام الحق نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 47 رنز بنائے تھے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کی تجویز ہے۔ ان کی جگہ خرم شہزاد لیں گے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کے ٹیم سے ڈراپ ہونے کی صورت میں اذان اویس اور کپتان شان مسعود اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ عبداللّٰہ فضل ون ڈاؤن اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایک اور لائف لائن ملے گی۔
ذرائع کے مطابق سلہٹ میں اگلے ایک ہفتے بارش ہے، اس لیے حتمی الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔
میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی تھی۔
PNP
Comments are closed.