وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چین کے 11 رکنی کاروباری وفد نے ملاقات کی ہے، چینی وفد کی سربراہی آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی، صدر اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر چیان شیاؤ جون نے کی۔
دورانِ ملاقات شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔
اُنہوں نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی شاندار ترقی کو سراہا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورۂ چین کا منتظر ہوں۔
اُنہوں نے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی بی آئی ڈیجیٹل، معیشت میں تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی اشتراک کو فروغ دے گا۔
دوسری جانب چیان شیاؤ جون نے کہا کہ آئی بی آئی پاکستان کی معیشت میں ڈیجیٹل اصلاحات میں معاونت کا خواہاں ہے، پاکستان میں آئی بی آئی کے ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا قیام اس ضمن میں انتہائی مثبت ثابت ہو گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی بی آئی ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا قیام پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کر کے بے شمار مواقع مہیا کرے گا۔
PNP
Comments are closed.