by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ ریلیز

— فائل فوٹو 

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا۔

فیفا ورلڈ کپ سونگ معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے اپنی سحر انگیز آوازوں میں ریکارڈ کروایا ہے۔

فیفا کے مطابق ایونٹ کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی سپورٹ میں جاری کیا گیا ہے۔

فیفا نے بتایا ہے کہ گانے کی آمدنی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

گلوکارہ شکیرا اس گانے سے اپنی رائلٹی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی جب کہ میوزک پروڈکشن کمپنی ابتدائی ڈھائی لاکھ ڈالرز عطیہ کرے گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور ایونٹ البم کے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں جاری ہوں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو بھی ہو گا، شکیرا فائنل کے ہاف ٹائم شو میں بھی شریک ہوں گی۔

شکیرا کے علاوہ موسیقی کی دنیا کے بڑے نام میڈونا اور کے پوپ سپر اسٹار بی ٹی ایس اس تاریخی شو میں پرفارم کریں گے۔



PNP

Comments are closed.