by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور رابطہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری —فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن سوسائٹی پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل روابط آج تعلیم، صحت، تجارت اور عوامی خدمات کی بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل رسائی معاشی مواقع اور معلومات تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 205 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 161 ملین سے زائد ہے، یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے لاکھوں افراد کو براڈبینڈ اور وائس سروسز فراہم کی گئیں، فائبر نیٹ ورک کی توسیع اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن ضوابط پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابلِ اعتماد رابطہ کاری معاشی ترقی اور عوامی خدمات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے، وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے اور موبائل آپریٹرز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔



PNP

Comments are closed.