برا زیلیا : چینی صدر شی جن پھنگ برازیل کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے برازیلیا پہنچے۔ جونہی طیارہ برازیلیا ایئر بیس پہنچا تو برازیل کے ایوان صدر کے چیف آف اسٹاف، برازیلیا ایئر بیس کے کمانڈر، وزیر انصاف، ایوان صدر کے ادارہ جاتی تعلقات کے وزیر سمیت دیگر سینئر حکام نے برازیل کے صدر اور برازیل کی حکومت کی جانب سے ایئرپورٹ پر صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے ہوٹل کے راستے پر مقامی سمندر پار چینیوں، چینی صنعتی اداروں اور طالب علموں کے نمائںدوں نے سڑک کے اطراف میں چین اور برازیل کے قومی پرچم لہرائے اور “صدر شی جن پھنگ برازیل آمد پر خوش آمدید” اور “چین برازیل دوستی زندہ باد!” کے نعروں کے ساتھ سرخ بینر اٹھاتے ہوئے شی جن پھنگ کے دورے کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔چینی صدر شی جن پھنگ 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد ریو ڈی جنیرو سے برازیلیا کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
Trending
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی