واشنگٹن :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ PowerOutage.us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے ہیں جس سے کاؤنٹی میں ہوا کا معیار شدید طور پر متاثر ہوا ہے، اس سے صحت عامہ کو فوری اور طویل مدتی خطرات لاحق ہیں۔ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے پالیساڈس میں آگ نے کم از کم 82.26 مربع کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ صرف 8 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایٹن کے علاقے میں کم از کم 55.4 مربع کلومیٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ آگ کے صرف 3فیصد پر قابو پایا گیا ہے. ہرسٹ میں متاثرہ 3.12 مربع کلومیٹر رقبے کے 70 فیصد پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ کینتھ میں کم از کم 4.25 مربع کلومیٹر کے 50 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔