بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا 22 مئی کو ادے پور میں ایک نجی تقریب میں ماڈل ماہیکا شرما سے دوسری شادی کرنے والے ہیں۔
آئی پی ایل 2026ء کے دوران بھارتی کرکٹر کی دوسری شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعوؤں نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین تو ممبئی انڈینز کے میچز میں ہاردک پانڈیا کی حالیہ غیر موجودگی کو ان کی شادی کی تیاریوں سے جوڑ رہے ہیں۔
تاہم، ہاردک پانڈیا، ماہیکا شرما، ممبئی انڈینز یا بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
PNP
Comments are closed.