by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محسن نقوی دوبارہ تہران پہنچ گئے

—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی دوبارہ تہران پہنچ گئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا۔

محسن نقوی اور ایران کے صدر مسعود پزشکیاں کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی تھی۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی ملے تھے۔



PNP

Comments are closed.