ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی چالوں سے ظاہر ہوتا ہے وہ نئی جنگ کی تلاش میں ہے۔
تہران سے جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن کی ظاہری اور چھپی چالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے ایک نئے دور کی تلاش میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج نے جنگ بندی کے موقع کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اپنی طاقت دوبارہ بحال کی ہے۔
امریکا سے مذاکرات کرنے والے ایرانی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ بڑھتا ہوا اقتصادی دباؤ اور محاصرہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکے گا۔
ایران نے چند روز قبل ہی محمد باقر قالیباف کو چین سے متعلقہ امور کےلیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔
PNP
Comments are closed.