نئی دہلی (پی این پی )بھارت کی مودی حکومت کے مسلمان مخالف ہتھکنڈوں میں ایک اور باب کا اضافہ ہوگیا،
بھارتی اخبار نے حج پر گئے مسلمانوں کی جاسوسی کیے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ بھارت اخبار نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی حکومت بھارتی مسلمانوں کی جاسوسی کر رہی ہے؟ اخبار نے حج کمیٹی آف انڈیا پر عازمین کی نگرانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ بھارتی اخبار نے رپورٹ کیا کہ بھارتی عازمین حج کو اسمارٹ گھڑیاں دی گئی ہیں۔ اسمارٹ واچ میں نجی کمپنی کا ایپ شامل ہونے پر تشویش ہے۔ عازمین کی نقل و حرکت مانیٹر ہونے کے خدشات سامنے آگئے ہیں۔ بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماہرین نے رہنمائی کیلئے اسمارٹ واچ کو غیر ضروری قرار دے دیا۔اخبار نے سوال اٹھایا کہ سعودی عرب میں فوٹوگرافی پابندی کے باوجود اسمارٹ واچ کیوں دی گئیں؟ رپورٹ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا سے فوری وضاحت کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔
PNP
Comments are closed.